0

بالی ووڈ پر سلمان خان کے راج کو 35 برس مکمل

بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں 35 برس مکمل ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق (1988) میں پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں اداکارہ ریکھا کے چھوٹے بہنوئی کا کردار کرنے والے سلمان کو بالی ووڈ پر راج کرتے ہوئے 35 برس مکمل ہوگئے۔اپنی دوسری فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں سلمان خان میں مرکزی کردار نبھایا اور خوب شہرت سمیٹی جس میں بھاگیہ شری، موہنیش بہل، آلوک ناتھ اور ریما لاگو نے بھی اداکاری کی۔ اس فلم کے بعد سلمان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیاب فلموں کی ایک لمبی فہرست بنا دی۔35 برسوں میں سلمان خان نے بےشمار فلموں میں کام کیا اور بہت سارے ورسٹائل کردار ادا کر کے اپنی پہچان بنائی۔ ‘کک’ اور ‘دبنگ’ جیسی ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر سے لے کر ‘بجرنگی بھائی جان’ اور ‘ہم آپ کے ہیں کون‘ جیسی بہترین فلموں تک انہوں نے ناظرین کو خوب تفریح فراہم کی۔ایکشن سیکوئنس اور جذباتی مناظر کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل ہونے کی صلاحیت ان کے کیریئر کی خاصیت رہی ہے۔انڈسٹری میں 35 برس مکمل ہونے پر مداحوں کی جانب سے بالی ووڈ کے دبنگ ٹائیگر سلمان خان کو مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کا نام سوشل میڈیا سائٹس پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان جلد اپنی فلم ٹائیگر 3 میں کترینہ کیف کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں