0

ایتھلیٹ نے دوڑ کے ساتھ ہی خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش کردی

ایک پروفیشنل دوڑ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب مرد کھلاڑی نے ساتھ دوڑنے والی خاتون کھلاڑی کو جھک کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کا پیغام دیا۔بوڈاپسٹ میں منعقدہ ’2023 کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ‘ میں ایک جانب سلوواکیہ کے ڈومینک سیئردوڑ رہے تھے لیکن اس کے بعد خواتین کھلاڑیوں کا مقابلہ تھا۔ ڈومینک اختتامی لائن پر کھڑے ہوگئے اور ہینا کے منتظر تھے۔ اگرچہ وہ مقابلے میں پیچھے رہیں لیکن محبت جیت گئی۔جیسے ہی ہینا قریب پہنچیں تو ڈومینک نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر ہینا کو انگوٹھی پیش کردی اور اپنی محبت کا اظہار کردیا۔ اس کے جواب میں ہینا نے مسکراتے ہوئے ’ہاں‘ کہدیا۔ اس پر ڈمینک نے خوشی میں مکہ لہرایا اور جوڑے نے ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں کے سامنے تصاویر بنوائیں۔دونوں کھلاڑیوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ چار سال سے ایک دوسرے سے واقف ہیں اور اتفاق کیا کہ یہ شادی کے اعلان کا ایک زبردست موقع تھا۔ تاہم انہوں نے شادی کی تاریخ کے متعلق کچھ نہیں کہا اور اتنا بتایا کہ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس کے لیے تیاریاں کررہے ہیں جو ایک طرح کا ’شہرِمحبت‘ بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں