0

کارتک آریان کی بلاک بسٹر ’ستیا پریم کی کتھا‘ کو لوگ مفت میں دیکھ سکیں گے

نامور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو نے کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی بلاک بسٹر فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ کی خصوصی فری اسٹریمنگ کا اعلان کردیا۔ ایک انوکھے پلاٹ اور فکر انگیز کہانی پر مشتمل فلم پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کرائے میں دستیاب تھی لیکن اس اسے فری میں دیکھا جاسکے گا۔انڈیا میں پرائم ویڈیو کے ڈائریکٹر منیش مینگھانی کے مطابق فلم اب بھارت سمیت دنیا کے 240 ممالک میں دیکھی جاسکے گی تاکہ گلوبل ناظرین اس سے لطف اندوز ہوسکیں۔فلم 29 جون کو ریلیز کی گئی تھیں اور اس میں راج پال یادو، گجراج راؤ، انورادھ پٹیل اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔قبل ازیں کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان بلاک بسٹر فلم ’بھول بھلیاں2‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں