0

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، صارفین پر 144 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان

بجلی صارفین پر ایک بار پھر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 144 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، جس میں چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔فیسکو کی جانب سے 23 ارب 49 کروڑ،گیپکو کی جانب سے 16 ارب 13کروڑ روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔ حیسکو نے 9 اور آئیسکو نے بھی 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی ہے۔یسکو کی جانب سے 31 ارب اور میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ہے۔ پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔کراچی کے تاجروں کا بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے نہ صرف شہری ذہنی اذیت کا شکار بن رہے ہیں بلکہ تاجر برادری بھی اس سلسلے میں حکومتی پالیسی سے نالاں ہے اور بجلی مہنگی کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں