0

قومی ہاکی تربیتی کیمپ کیلئے 36 کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کی تیاری کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔36 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرانتظام نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں 21 اگست سے شروع ہوگا۔ ایشین گیمز چین کے شہر ہانگجو میں 25 ستمبر تا 8 اکتوبر منعقد ہوں گے۔اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان 36 کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کرنے کی سفارشات مرتب کیں۔صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد ان کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کی تیاری کے لئے لگائے گئے کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے جو کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو 21 اگست شام 4 بجے تک رپورٹ کرینگے۔گول کیپرز میں اکمل حسین (واپڈا)، عبداللہ اشتیاق خان (ماڑی پیٹرولیم)، وقار (واپڈا)، علی رضا(پنجاب)، عبداللہ شیخ (سندھ) شامل ہیں۔ڈیفینڈرز میں محمد عبداللہ (ماڑی پیٹرولیم)، ارباز احمد (ماڑی پیٹرولیم)، ایم سفیان خان (کے پی کے)، عقیل احمد (واپڈا)، ایم بلال اسلم (کسٹمز) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔مڈ فیلڈرز میں اسامہ بشیر(پی اے ایف)، ایم مرتضی یعقوب(واپڈا)، ارباز ایاز (سندھ)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم)، ایم باقر(پنجاب)، ایم ندیم خان(کے پی کے)، محمد عمران (پی اے ایف)، سید شہباز حیدر (نیوی) کو شامل کیا گیا ہے۔فارورڈز میں رانا عبدالوحید (واپڈا)، محمد عماد(کسٹمز)، افراز(ماڑی پیٹرولیم)، رومان (واپڈا)، ارشد لیاقت (ماڑی پیٹرولیم)، عبدالقیوم (کسٹمز)، عبدالرحمن (واپڈا)، وقار علی(ماڑی پیٹرولیم)، محمد ارسلان(پنجاب)، ایم عمر بھٹہ(واپڈا)، عبدالحنان شاہد(واپڈا)، ایم شاہزیب خان(کسٹمز)، عبدالوہاب(سندھ)، ذکریا حیات(نیوی)، بشارت علی (نیوی)، رانا ولید(پنجاب)، حمزہ فیاض(پنجاب) اور عبدالرحمن (پی اے ایف) شامل ہیں۔دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔ صدر پی ایچ ایف کی حتمی منظوری کے بعد اولمپیئن شہناز شیخ کو پاکستان ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ/کیمپ کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ کوچز پینل میں اولمپیئن دلاور حسین، اولمپین شکیل عباسی اور گول کیپرز کوچ امجد علی انٹرنیشنل شامل ہیں۔سابق انٹرنیشنل کھلاڑی سعید خان مینجر ہونگے جبکہ برگیڈیئر (ر) محمد یوسف بیگ ٹیم ڈاکٹر ہوں گے، رانا نصر اللہ خان کی خدمات بطور فزیکل ٹرینر حاصل کی گئی ہیں۔ ایشین گیمز 25 سمتبر تا 8 اکتوبر چین کے شہر ہانگجو میں کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں