0

امریکی ٹی10 لیگ، پاکستانی اسٹارز اپنا جادو جگانے میں ناکام

امریکی ٹی10 لیگ میں کیلیفورنیا نائٹس نے ٹیکساس چارجرز کو 48 رنز سے ہرادیا۔فاتح الیون نے ایک وکٹ پر 158 رنز جوڑے، ناکام سائیڈ 8 وکٹ پر 110 رنز بناسکی، پاکستانی اسٹارز ناکام رہے، اوپنر محمد حفیظ 2 رنز بناسکے، سہیل تنویر 8 اور عمرگل 7 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، انھیں کوئی وکٹ بھی نہیں مل پائی۔دوسرے میچ میں موریسویلی یونٹی نے نیوجرسی ٹریٹون کو 6 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 3 وکٹ پر 95 رنز بنائے، یوسف پٹھان نے 21 بالز پر 41 رنز ناٹ آئوٹ بٹورے، فاتح الیون نے ہدف 4 وکٹ پر پالیا، اوبس پائنار 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں