0

16 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگراں وفاقی کابینہ کے 16 ارکان نے حلف اٹھا لیا جبکہ کابینہ میں تین مشیروں اور 6 معاونین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔18 رکنی نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر شامل ہیں۔نگراں حکومت میں وزیر قانون کا قلمدان احمد عرفان، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کو دیا گیا ہے جنہوں ںے آج صبح ہی چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔گوہر اعجاز کو ٹیکسٹائل، ندیم جان کو صحت، عمر سیف کو آئی ٹی، محمد علی کو توانائی اور انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا نگراں وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سمیع سعید منصوبہ بندی و ترقی اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم ، امور نواجوان اور بین المذاہب قومی ہم آئنگی کے نگران وزیر ہوں گے۔کابینہ میں تین مشیر اور 6 معاونین بھی شامل نگراں وفاقی کابینہ میں 3 مشیروں اور6 معاونین خصوصی بھی شامل کر لیا گیا۔ ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین مشیر ہوابازی ، احد چیمہ اسٹیبلشمنٹ وقار مسعود مشیر خزانہ کا چارج سونپ دیا گیا۔مشعال حسین ملک معاون خصوصی انسانی حقوق ،جواد سہراب ملک معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی، وائس ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار راو معاون خصوصی بحری امور، وصی شاہ معاون خصوصی سیاحت ہونگے ڈاکٹر جہانزیب خان معاون خصوصی حکومتی امور،سیدہ عارفہ زہرہ معاون خصوصی تعلیم و قومی ہم آہنگی ہوں گے۔وزراء و مشیروں کو محکمے الاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم آفس نے وزراء و مشیروں کو محکمے الاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق بیگم شمشاد اختر کو خزانہ، ریونیو،اقتصادی اموراورنجکاری، جلیل عباس جیلانی کو امور خارجہ، گوہر اعجاز کو تجارت، صنعت وپیداوار، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انورعلی حیدر کو دفاع اور دفاعی پیداوار، سینیٹر سرفراز بگٹی کو داخلہ، نارکوٹکس کنٹرول، اوور سیزپاکستانیزاور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، مرتضی سولنگی کو اطلاعات و نشریات، خلیل جارج کو انسانی حقوق کے قلمدان دیئے گئے ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق احمد عرفان اسلم کو قانون و انصاف، موسمیاتی تبدیلی،آبی وسائل، سمیع سعید کو منصوبہ بندی و ترقیات اور خصوصی اقدامات کے ڈویژن سونپے گئے ہیں، شاہد اشرف تارڑکے پاس مواصلات، میری ٹائم افیئرزاور ریلوے، محمد علی کو توانائی اور پٹرولیم، مدد علی سندھی کو وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارتیں دی گئیں ہیں۔اسی طرح ندیم جان کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈینیشن، انیق احمد کو مذہبی اموراور بین المذاہب ہم آہنگی، ڈاکٹر عمر سیف کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام اور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارتیں، جمال شاہ کوقومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان دیا گیا ہے۔وزیراعظم کے مشیرایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین ملک کو ہوا بازی کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ اُن کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، احد چیمہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورڈاکٹر وقار مسعود کو امور خزانہ کا چارج دیاگیا، دونوں کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم نے پانچ معاونین خصوصی کو بھی وزیر مملکت کا درجہ اور محکمے الاٹ کر دییے۔ سیدہ عارفہ زہرہ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وصی شاہ سیاحت کے قلمدان سنبھالیں گے، وائس ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار احمد راؤ کو میری ٹائم آفیئرز کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ مشعال ملک کو انسانی حقوق اور حقوق خواتین اورجواد سہراب ملک کواوورسیز پاکستانیز کے محکمے دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں کابینہ میں مزید اراکین کو شامل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں