بالی وڈ انڈسٹری میں خانز کا نام ہی باکس آفس پر کامیابی کا راز سمجھا جاتا ہے لیکن اب ایک نئے اسٹار نے امریکی باکس آفس پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو اپنی کامیابیوں میں پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی سپر اسٹار رنویر سنگھ کی امریکی باکس آفس پر پانچ فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو پانچ ملین ڈالر سے زائد بزنس کرکے بالی وڈ کے تمام خانز کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔اداکار کی فلمیں پدماوت، راکی اور رانی کی پریم کہانی، باجی راؤ مستانی، گلی بوائے اور سمبا گلوبل باکس آفس پر ریلیز ہوئی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے اور اس سے قبل کسی انڈین اداکار کی اتنی فلمیں امریکی باکس آفس پر نہیں گئی ہیں۔سپر اسٹار عامر خان کی چار فلمیں، سلمان خان کی تین اور شاہ رخ خان کی تین فلمیں گلوبل باکس آفس پر جانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔رنویر سنگھ کی گلوبل باکس آفس پر کامیابی سے یہ ظاہر ہوتا ہے بالی وڈ میں کامیابی کا فینامینا تبدیل ہورہا ہے اور نیا ٹیلنٹ عالمی ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔
