0

’’دیکھیں! ہر کوئی مجھ سے بہتر ہے، کبھی نہیں کہا اچھا بولر ہوں‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید کے سوال پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی20 لیگ میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ سابق کرکٹر عاقب جاوید نے زمان خان کو آپ سے بہتر بولر قرار دیا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں سے نہیں کیا، نہ ہی کہا کہ میں ایک اچھا باؤلر ہوں یا میں کسی سے بہتر ہوں؟۔نسیم شاہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا بنیادی ہدف ٹیم کی فتوحات میں حصہ ڈالنا اور وکٹیں لینا ہے کبھی بھی ٹیم کے ساتھیوں سے خود کو جانچنے کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ دیکھیں! ہر کوئی مجھ سے بہتر ہے، میں نے کبھی اس بات پر زور نہیں دیا کہ مجھے دوسروں کے مقابلے میں بہتر بننا ہے۔قبل ازیں پی ایس ایل کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے زمان خان دنیا کے بہترین ڈیتھ اوورز کے گیند باز قرار دیتے ہوئے انہیں ون ڈے اور ٹی20 میں پاکستانی بالنگ لائن میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں