0

راولپنڈی کی 4 میں سے 3 احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

نیا احتساب قانون نافذ ہونے کے بعد راولپنڈی ڈویژن کی 4 میں سے 3 احتساب عدالتیں ختم ہوگئیں اور ان کے ججز کو ٹرانسفر کردیا گیا۔راولپنڈی میں اب صرف ایک احتساب عدالت رہ گئی جس کے جج قمر الزمان فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔احتساب عدالت راولپنڈی میں زیر سماعت نیب ریفرنس بھی صرف 4 رہ گئے۔نیب راولپنڈی کی ایک عدالت بینکنگ کورٹ بن گئی اور سیالکوٹ منتقل ہوگئی جبکہ دوسری عدالت عملے سمیت حافظ آباد ٹرانسفر ہوگئی۔ تیسری عدالت پنڈی میں ہی اسپیشل انشورنس ٹربیونل میں تبدیل کردی گئی۔ادھر اسلام آباد میں بھی نیب کی صرف3 عدالتیں رہ گئیں اور 3 باقاعدہ ختم ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں