0

نگراں وزیراعظم انوارالحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا انتخاب نہیں، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نگراں وزیراعظم انوارالحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں۔انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی نگراں وزیراعظم انوار الحق چوائس نہیں ہے، پی پی اور مسلم لیگ ن نے تو ڈاکٹر مالک پر اتفاق کیا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی آج کور کمیٹی ہوگی، نگراں وزیر اعظم سے تحریک انصاف کو توقع ہے، کہ ایسی کابینہ بنائیں جو غیر جانبدار ہو، ہمیں امید ہے الیکشن فری اور فیئر ہو۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھتی جارہی تھی، نگراں وزیراعظم پر منحصر ہے وہ کس طرح انصاف کریں گے، جو خواتین زیر حراست ہیں انہیں رہا کیا جائے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو حق حاصل ہے جیل میں سہولیات دی جائے، جیل میں وکلاء کو رسائی حاصل نہیں ہوگی یہ نہ انصافی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں