0

سعودی کلب الہلال نیمار سے کتنے ملین یورو کا معاہدہ کررہا ہے؟

سعودی عرب کی لیگ نے برازیل کے کپتان اور پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی تیاری مکمل کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کریم بینزیما، اور لیورپول کے لیجنڈ ساڈیو مانے سے سجی سعودی پرو لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے برازیلی کپتان اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر بھی النصر کے حریف کلب الہلال سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیمار جونئیر الہلال کلب سے 2 سالہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔قبل ازیں برازیلی فٹبالر کی بارسلونا میں واپس آنے کی توقع کی جارہی تھی تاہم الہلال کلب کی جانب سے نیمار کو اچھے معاوضے کی پیشکش کی گئی۔رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی کلب الہلال کی ٹیم میں منتقلی سے قبل میڈیکل کرایا جا رہا ہے جبکہ شمولیت 90 ملین یورو یعنی (28 ارب 5 کروڑ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں دستخط کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں