0

بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری کے معاملے پر پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کردی

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے منسوب ڈرائری کے معاملے پر ردعمل جاری کردیا۔پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ مبینہ ڈائری اور اس کے متن کی تردید کرتے ہیں اور نہ ہی اس سے بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ڈائری عمران خان یا اُن کی اہلیہ کی نہیں تو اس میں لکھا متن کیسے اُن سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ڈرامہ پاکستان کے اصل مسائل خصوصاً حکومتی فسطائیت ، ظلم و جبر اور آئین و قانون کی پامالی سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ چاہے جتنی مرضی سازشیں کر لیں، ان سازشی عناصر کو بالآخر عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پولیس زمان پارک سے جو چیزیں اٹھا کر لے کر گئی اُن میں ڈائری شامل نہیں تھی اور نہ ہی ہماری قانونی ٹیم نے ڈائری سے متعلق رپورٹ کی۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہے سیاست میں متحرک نہیں لیکن ان سے متعلق مسلسل کردار کشی افسوس ناک ہے، میڈیا مضحکہ خیز من گھڑت پلانٹڈ پروپیگنڈے سے اجتناب کریں اور بشریٰ بی بی کی کردار کشی بند کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں