0

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 294 روپے کا ہوگیا

ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں 2 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد ڈالر 294 روپے کا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ اس کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی کے ساتھ ہوا، تاہم اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 42 پیسے اضافے سے 287 روپے 38 پیسے پر آ گئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے مطابق پی ایس ایکس میں 419 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 49004 کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 12 جون 2017ء کے بعد انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں