0

9 مئی کو اندازہ تھا پی ٹی آئی نے فساد کرنا ہے، صمصام بخاری

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی۔صمصام بخاری آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اللہ پاک نے بچت رکھی کہ 9 مئی کو میں لاہور میں نہیں تھا، مجھے اندازہ تھا کہ پی ٹی آئی نے کوئی فساد کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یاسمین راشد سے میرا اچھا تعلق ہے انکو کہا میں اوکاڑہ ہوں نہیں آسکتا، انہوں نے کہا ہم نے کورکمانڈر کے گھر جانا ہے، شفقت محمود سمجھدار آدمی ہے اس نے کہا ادھر نہ جاؤ پارٹی تباہ کرلیں گے۔صمصام بخاری نے بتایا کہ انہوں (یاسمین راشد) نے کہا صاحب کا حکم ہے، شفقت محمود نے گاڑی اسٹارٹ کی اور گھر آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں