0

یوٹیوب انفلوئنسر کا پلے اسٹیشن 5 بانٹنے کا اعلان، ہزاروں افراد پہنچ گئے، ہنگامہ برپا

مفت پلے اسٹیشن 5 اور دیگت قیمتی اشیا مفت بانٹنے کا اعلان مشہور یوٹیوبر کو مہنگا پڑ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے مشہوریو ٹیوب انفلوئنسر کاسنیٹ نے سوشل میڈیا پر مفت پلے اسٹیشن 5 اور دیگر قیمتی اشیا مفت بانٹنے کا اعلان کیا جس کے بعد ہزاروں افراد نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کے یونین اسکوائر پہنچ گئے۔غیرمعمولی ہجوم پر قابو پانے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا تو مجمع نے پولیس پر بوتلیں اور کرسیاں پھینکیں۔ سیکڑوں افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے اطراف کی گلیاں میدان جنگ بن گئیں۔ جھڑپوں میں دھوئیں کے بم بھی پھینکے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں