فیڈرل بی ایریا گلشن شمیم میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپرکپڑوں کے آؤٹ لیٹ کا صفایا کردیا ۔فیڈرل بی ایریا بلاک 9 گلشن شمیم میں کپڑوں کے آوٹ لیٹ میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی فوٹیج میں سرپرٹوپی پہنے باریش ملزم کوساتھی سمیت آوٹ لیٹ داخل ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔مسلح ملزمان آؤٹ لیٹ پرموجود شخص کی تلاش لی اور کیش کاؤنٹر پر موجود نقدی لیکر فرار ہوگئےسی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کےچہرے واضح ہیں،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
