0

روسی پالتو بلی نے اپنے وسیع قد و قامت سے سب کو حیران کردیا

سوشل میڈیا پر ایک بلی اپنے سائز کی وجہ سے سب کو حیرت میں ڈال رہی ہے۔ یہ بلی روسی شہری خاتون یولینا منینیا کی پالتو بلی ہے جو روس کے بیلگوروڈ علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یولینا نے انسٹاگرام پر اپنی بلی کی تصاویر شیئر کی جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بلی انکی چھوٹی بیٹی انیچکا کے سائز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیفیر نامی بلی Maine Coon نسل کی ہے جو بلیوں کی بڑی نسلوں میں سے ایک نسل ہے۔خاتون نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پالتو جانور بہت لوگوں سے بہتر ہوتے ہیں۔ وہ ہماری محبت اور گہری نگہداشت کے مستحق ہیں۔انسٹاگرام پر صارفین نے بلی کی تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے بھی کیے۔ ایک کا کہنا تھا کہ یہ بلی 4 سال کی یوکرینی لڑکی سے بھی زیادہ کھاتی ہے جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ یہ بلی مجھے بہت اچھی لگ رہی ہے۔واضح رہے کہ Maine Coons پالتو بلیاں ہیں جو امریکی ریاست Maine سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ اپنے سائز کے لئے مشہور ہیں اور شمالی امریکہ میں قدیم ترین قدرتی نسلوں میں سے ایک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں