0

جس جج پر اعتراض تھا، ہائیکورٹ نے وہیں بھیج دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں اپیل

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ عجلت میں دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ توشہ خانہ ٹرائل معطل کرے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس اُسی جج کی طرف بھیجا جس پر ہمارا اعتراض ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جس انداز میں فیصلہ دیا، اس سے درخواست گزار کے بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہوئی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیے جانے کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے جج ہمایوں دلاور کو دوبارہ سماعت کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں