0

مقبوضہ کشمیر میں حملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران فوجی قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔قابض بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کلگام اور قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔بھارتی فورسز نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں