0

عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم کو مہنگی گاڑی تحفے میں دے دی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے دی۔معروف برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ کو خوبصورت مرسڈیز بینز جی ویگن تحفے میں دی ہے۔ جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی ہیں۔ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کیلئے ایک پیار بھرا پیغام بھی لکھا ہے ’فریال مخدوم کے لیے چھوٹا سا تحفہ! میں جانتا ہوں کہ وہ جی ویگنوں سے کتنی محبت کرتی ہے اس لیے میں اسے سرپرائز دینا چاہتا تھا۔ امید ہے آپ پسند کریں گی۔یاد رہے کہ عامر خان ایک سابق برطانوی پیشہ ور باکسر ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ باکسر نے 2005 سے 2022 تک متعدد مقابلوں میں حصہ لیا، فی الحال وہ باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔عامر خان اور فریال مخدوم تین بچے بھی ہیں۔ چند روز قبل ایک ماڈل نے باکسر عامر خان پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے درمیان نااتفاقی دیکھنے میں آئی تاہم عامر خان نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فریال مخدوم سے معافی مانگ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں