0

سپہ سالاروں سے ملنے کا ایک ہی مقصد ملک کی ترقی تھا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپہ سالاروں سے ملنے کا مقصد ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا تھا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سرینا چوک پر انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بعض اوقات مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کرتے ہوئے 38 سال ہوگئے۔ سپہ سالاروں سے ملاقاتیں رہیں حکومت میں بھی اور اپوزیشن میں بھی۔ سپہ سالاروں سے ملنے کا ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے۔اسلام آباد کی حکومت اور راولپنڈی کی اسٹیبلشمنٹ اور دیگر ادارے مل کر مشاورت کریں اورپاکستان کو وہاں لے کر جائیں جس کے لیے قائد اعظم نے خواب دیکھا تھا اور عظیم قربانیاں دی گئی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ خواہش ہے کہ ادارے اور سیاستدان مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ بارہ کہو بائی پاس منصوبے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مکمل معاونت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں