0

کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سے 18 سال بعد علیحدگی

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ صوفی گريگوئر کے درمیان شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں اہلیہ صوفی گریگوئر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے طویل اور مشکل بات چیت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہ اپنے بچوں کو محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کے لیے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے۔ اپنے بچوں کی بھلائی کے لیے سب سے درخواست ہے کہ ہماری اور ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔ٹروڈو اور صوفیہ کی شادی مئی 2005 میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی 18 سال قائم رہی اور ان کے 3 بچے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفی نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں