0

’’کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ سے پیسہ کمانے سے نہیں روکا جاسکتا‘‘

قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مختصر فارمیٹ کی بہت زیادہ کرکٹ ہورہی ہے،آپ کھلاڑیوں کو پیسہ کمانے سے نہیں روک سکتے۔ سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا کہ بورڈ کو دیکھنا ہوگا کہ اگر پاکستان کی کوئی سیریز آنے والی ہے تو کیا پلیئرز کو روک سکتے ہیں، اگر ایسا کیا ہے تو ان کے نقصان کی کس طرح تلافی ہو، ایسی پالیسی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا کہ ملک کو نقصان بھی نہ ہو اور کھلاڑی اپنے مستقبل کو محفوظ بھی بناسکیں۔وقار یونس نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان کرکٹرز میں یہ احساس پیدا نہیں ہونا چاہیے کہ دوسرے ملکوں کے کرکٹرز مالی طور پر بہت مستحکم ہوتے جارہے ہیں اور ہم پیچھے رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں