0

کراچی؛ لین دین کے تنازعے پر بیٹوں کے ہاتھوں باپ کا قتل

شیر شاہ میں بیٹوں نے لین دین کے تنازعے پر والد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او شیر شاہ افتخار نے بتایا کہ عالمگیر روڈ عباسی مسجد کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 45 سالہ گلفراز نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا اپنے بیٹوں سے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا جبکہ ان کا آبائی تعلق باجوڑ سے بتایا جاتا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول کا قریبی رشتے دار قانونی کارروائی سے گریز کر رہا ہے تاہم ورثا میں سے کسی نے مقدمہ درج نہیں کرایا تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں