0

اعلان کے چار سال بعد، ٹیسلا نے سائبر ٹرک پیش کر دیا

ٹیسلا نے طویل انتظار کے بعد اپنی نئی سواری ’سائبر ٹرک‘ کے نام سے پیش کر دی ہے جو مکمل طور پر برقی گاڑی بھی ہے۔2019 میں ایلون مسک نے اپنی ایک اور ڈالے نما سواری، سائبرٹرک کا ماڈل عوام کے سامنے پیش کیا تھا لیکن اس کی پیداوار 2021 سے پہلے شروع نہ ہوسکی۔ یہ ایک بڑی دھاتی جیومیٹرائی ساخت دکھائی دیتی ہے جس کے نیچے گویا پہیئے لگا دیے گئے ہیں۔اس کا بیرونی ڈھانچہ اسٹین لیس اسٹیل کی بھرت سے تیار کیا گیا ہے۔ پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کا اسکرین غیرمعمولی طور پر مضبوط ہے لیکن ایک تجربے میں لوہے کی چھوٹی سی گیند پھینکی گئی تو اس سے شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس کے بعد ٹیسلا کمپنی نے سائبرٹرک پر لب نہ کھولے۔پھر 2021 میں کہا گیا کہ اس کا نیا اپ ڈیٹ ورژن جلد پیش کیا جائے گا۔ لیکن پرزہ جات کی فراہمی میں رکاوٹ اور سپلائی چین متاثرہونے کی باعث یہ کام رک گیا۔ پھر اسی سال جنوری میں ٹیسلا نے دوبارہ سائبرٹرک کا ذکر کیا ۔ اس نے بتایا کہ اب سال کے اختتام تک اس کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ لیکن اس کی بڑی تعداد کی مکمل صنعت سازی 2024 تک ہی شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں