0

لاہور میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

تھانہ ہنجروال کی حدود میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا، مقتول کو کاشف نامی منشیات فروش نے گولی ماری تھی۔ منشیات فروش ملزمان کا عبداللہ نامی نوجوان سے جھگڑا ہوا تھا، ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے پر 13 جولائی کو عبداللہ کو گولی ماری تھی جس کے بعد سے وہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، رات گئے عبداللہ دوران علاج چل بسا۔ملزمان نے مقتول کے سر پر گولی ماری تھی اور فرار ہوگئے تھے، ایک ملزم کاشف کو پولیس نے 16 جولائی کو گرفتار کیا تھا جب کہ بقیہ ملزمان تاحال آزاد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں