0

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی مقامی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، مقامی سطح پر فی تولہ قیمت 6500 روپے بڑھ گئی۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 1959 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی تاہم ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کئی ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 6500 بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح دس گرام سونے کے نرخ بھی 5574 روپے بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں چار ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں