تھانہ شاہدرہ انوسیٹی گیشن انچارج نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

شاہدرہ/فیروزوالا(بیورورپورٹ)تھانہ شاہدرہ انویسٹی گیشن انچارج عالم لنگڑیال نے اپنے کار خاص اے ایس آئی خالد گورائیہ اور کا نسٹیبل عامر کی مد د سے کرپشن اور بدعنوانی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ،ڈاکوئوں اور چوروں گینگز سے برآمد ہونیوالی لاکھوں روپے برآمد گی اور مال مسروقہ خرد برد کرنے کا انکشاف ،انویسٹی گیشن انچارج اپنے کارخاص اہلکاروں کی مدد سے قتل ،اغوا،ڈکیتی ودیگر سنگین مقدمات کی تفتیش اپنے پاس رکھ کر مبینہ طور پر ملزمان پارٹیوں سے بھاری رشوت لیکر مک مکا کرنے لگا ،سائلین تھانہ کے چکر لگا لگا کر رل گئے ،متاثرین کا شدید احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ میں تعینات انچارج انویسٹی گیشن عالم لنگڑیال نے اپنے کارخاص اے ایس ا?ئی خالد گورائیہ اور کانسٹیبل عامر کے ہمراہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے کا نیا طریقہ ایجا د کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن عالم لنگڑیال نے گرفتار ہونیوالے ڈاکوئوں ،چوروں ودیگر گینگز سے برآمد ہونیوالی لاکھوں روپے کی نقدی اور مال مسروقہ مبینہ طور پر اپنے کارخاص اہلکاروں کی مدد سے خود ہڑپ کر لیا اور گرفتار ہونیوالے ملزمان پر معمولی نوعیت کے مقدمات درج کرکے جیل بھجوا دیا ،ڈکیتی اور چوری کی بڑی وارداتوں میں ملوث ملزمان انچارج انویسٹی گیشن کی کرامات سے عدالتوں سے ضمانتیں کرا کر رہا ہو گئے ،معلوم ہوا ہے کہ انچارج انویسٹی گیشن عالم لنگڑیال مدعی مقدمات کو انصاف دلانے کا یقین دلا کر اپنے کار خاص اہلکاروں کی مدد سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر ملزمان پارٹیوں سے مک مکا کرکے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں جسکی وجہ سے مدعی مقدمات کو کسی قسم کا کوئی انصاف مہیا نہیں کیا جا رہا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انچارج انویسٹی گیشن عالم لنگڑیال جس تھانہ میں تعینات ہوتا ہے اپنے ساتھ ہی اپنے کار خاص اہلکاروں اے ایس ا?ئی خالد گورائیہ اور کانسٹیبل عامر کا بھی تبادلہ کروا لیتا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن عالم لنگڑیال اور اسکے کار خاص اہلکاروں اے ایس آئی خالد گورائیہ اور کانسٹیبل عامر کے ظلم اور جبر کا شکار ہونیوالے متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔موقف جاننے کیلئے جب انچارج انویسٹی عالم لنگڑیال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں ہم برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں