بہت جلد کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی آغاز کر دیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

لاہور ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،اس موقع پر آئی جی بلوچستان رائے طاہر، ایم ڈی راو سردار علی خان اور سی او او محمد کامران خان نے وزیراعلی کا استقبال کیا اورمنیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی راو سردار علی خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔وزیراعلی بلوچستان نے اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سنٹر، پکار 15، ایمرجنسی 15سنٹر سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان کو ای چالان سسٹم بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے بتایا کہ لاہور میں 8000 کیمروں کی مدد 24گھنٹے مانیٹرنگ کاعمل جاری ہے ہر قسم کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے اتھارٹی کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی اور مختلف پہلوو¿ں پر سوالات کیے۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی مثالی منصوبہ ہے جس کی خطے میں کافی دھوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے جدید منصوبے پورے ملک میں لگائے جانے چاہیں کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی ٹیم پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کرچکی ہے۔بہت جلد کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی آغاز کر دیا جائیگا۔کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کیلئے تکنیکی معاونت کے لیے پنجاب سے ایم او یو کرنے کے خواہشمند ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی راو سردار علی خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر آئی جی بلوچستان رائے طاہرنے وزیراعلی بلوچستان کو کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ پر پیشرفت کے حوالے سے بھی بریف کیا۔آئی جی بلوچستان کا کہناتھاکہ اس سال کے آخر تک کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ کام شروع کر دے گا۔ بعدازاں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی اور وزیراعلی نے مہمانوں کی یادگاری کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں