ہمارا دامن صاف ،ایک پیسہ بھی غیر ملکی فنڈنگ سے نہیں لیا

اسلام آباد( بیورورپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے ،ایک پیسہ بھی غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل نہیں کی،الیکشن کمیشن میں40 ہزار سے زائد ڈونرز کی تفصیلات جمع کرا چکا ہوں ،اب ہمیں نہیں ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دینا ہے ،کھوکھر برادران ن لیگ کے اے ٹی ایم ہیں ،پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے پیر کے روز وزیراعظم کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں فارن فنڈنگ، سینیٹ الیکشن اور قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ میں 40 ہزار سے زائد ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرادی ہیں،ممنوعہ فنڈنگ میں دوسری جانب سے کسی ڈونر کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی، ہمارا دامن صاف ہے، کوئی غیرملکی فنڈنگ حاصل نہیں کی، ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں اب الیکشن کمیشن کو حساب دیں، نوازشریف سیاست میں پیسہ لائے، اسامہ بن لادن سے پیسے لیے، قبضہ مافیا کے ذریعے نوازشریف نے اپنی اے ٹی ایم بنائی، کھوکھر برادران ن لیگ کے اے ٹی ایم ہے، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے ترمیم کررہے ہیں، اپوزیشن ترمیم کی مخالفت کرکے خود کو ایکسپوز کررہی ہے،پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی، ہمیں ان سےکوئی خطر ہ نہیں،خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا، وزیراعظم کی خیبرپختونخوا حکومت کو مبارک با د پیش کرتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں