اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے اسرائیل کی حملے کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ یہ نفسیات کی جنگ ہے اور ہم جانتے ہیں اسرائیل کے پاس نہ تو حملے کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی صلاحیت موجود ہے۔

محمود واعظی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی حکومت کے کچھ عہدیدار سمجھتے ہیں کہ امریکا ان کی باتوں کو قبول کرے گا لیکن امریکا خود مختار ملک ہے جو اسرائیل کی نہیں سنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں